حیدرآباد۔2۔اپریل (اعتماد نیوز)اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی نے اپنے
فرزند راہول گاندھی کو 9لاکھ روپئے کا قرضہ دیا۔ چنانچہ آج انہوں نے اپنے
حلقہ پارلیمنٹ رائے بریلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی کے موقع پر پیش کئے گئے
افڈوٹ کے مطابق سونیا گاندھی کے جملہ اثاثہ جات 9.28 کروڑ روپئے کے ہیں ۔جن
میں 85ہزار رقم ‘66بنک اکاؤنٹ ‘10لاکھ کے بانڈس
‘1,90شےئرس ہیں۔ انہوں نے
مزید کہا کہ انکے نام پر کوئی کار بھی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی
میں 19.90 کے اراضی ‘4.86 لاکھ روپئے کے دوسرے اراضیات ‘اور اتر پردیش کے
سلطان پور میں 1.40لاکھ روپئے مالیتی زمین بھی ہے۔ واضح رہے کہ سونیا
گاندھی 2009میں انہوں نے .1.37 کروڑ روپئے کے اثاثہ جات کو پیش کیا ۔ جب
کہ 2014میں چھ گنا زیادہ انکے اثاثہ جات میں اضافہ ہوا۔